ایران کی 7 شرائط تسلیم کرنےکے بعد ہی امریکا کیساتھ مذاکرات ممکن ہے: باقر قالیباف
Web Desk
29 October 2026
ایرانی پارلیمنٹ (مجلسِ شورائے اسلامی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیشرفت کے لیے تہران کی سات (7) بنیادی شرائط کو تسلیم کرنا ہی واحد اور ناگزیر راستہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا کہ ایران کی یہ مطالبات اور شرائط مختلف بین الاقوامی ثالثوں کو بارہا اور انتہائی واضح انداز میں بتائی جا چکی ہیں۔ محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تہران پر دباؤ ڈالنے یا مختلف قسم کے لالچ دینے کی پرانی پالیسی کا اب ایران پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اور مذاکرات کی میز پر اصل پیشرفت صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے جب فریقِ مقابل ایران کی ان سات شرائط کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہو۔
واضح رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جاری محاذ آرائی اور جنگ کو ختم کرنے کے لیے جو سات اہم شرائط پیش کی ہیں، ان میں بحری راستوں اور بندرگاہوں پر مسلط امریکی بحری ناکہ بندی کا فوری خاتمہ، بیرونِ ملک منجمد کیے گئے تمام ایرانی مالیاتی اثاثوں کی بحالی، اور لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور جنگ کا خاتمہ سمیت دیگر اہم مطالبات شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026