LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

Web Desk

29 October 2026

سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی جانب سے کیا جانے والا ایک اور میزائل حملہ فضائی دفاعی نظام نے ناکام بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد (عرب اتحاد) کے ترجمان ترکی المالکی نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا نے مملکت کے مشرقی علاقے کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی تھی، جسے سعودی فضائی دفاع نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف جاری عسکری آپریشن ‘فجر الیمن’ پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔

ادھر یمنی فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کے خلاف مجموعی طور پر 749 ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 239 جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کی 117 عسکری گاڑیاں اور دیگر اہم فوجی ساز و سامان بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔