تحریک تحفظ آئین کانفرنس: اس فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے
Web Desk
20 December 2025
تحریک تحفظ آئین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حالیہ عدالتی فیصلے کو ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم سے پہلے ہی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جا چکا تھا اور موجودہ صورتحال میں عدالتیں صرف فیصلے کر رہی ہیں، انصاف فراہم نہیں کر رہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ ان کے قائد اور بشریٰ بی بی بے قصور ہیں اور کچھ لوگ چور ہیں، مگر عدالتیں ہمیشہ ایسی نہیں رہیں گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ جنگ تمام جمہوری قوتوں کی مشترکہ جنگ ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان 80 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے اور جی ڈی پی کا 72 فیصد قرضے تلے دبا ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ غلط فیصلے کرتے ہیں ان کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور نظام اس وقت بہتر ہوگا جب ہم ایک دوسرے کی قدر کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ چاہے مزاحمتی تحریک ہو یا مذاکراتی عمل، خیبرپختونخوا حکومت تحریک تحفظ آئین کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026