LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی میاں چنوں میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اعداد و شمار پیش: جولائی تا ستمبر 2026 میں پٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار میٹرک ٹن سے متجاوز سینیٹ میں محسن نقوی، کامران مرتضیٰ اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ریاست مخالف باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں: محسن نقوی

نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب

Web Desk

29 October 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی تہذیب و ثقافت پانچ ہزار سال پرانی ہے اور وہ بیرونی دوروں اور سفیروں سے ملاقاتوں میں ہمیشہ ملتان کے ثقافتی ورثے اور ہینڈی کرافٹس کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاروباری برادری کے تمام مسائل کے حل کے لیے ان کے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کا رجحان زیادہ تر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو جدید ہنر (سکلڈ ٹریننگ) سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے مثال دی کہ اٹلی والے چاہتے ہیں کہ پاکستان سے 10 ہزار ہنر مند نوجوان ان کے پاس آ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ ملتان اکنامکس زون کے فروغ کے لیے بھی وزیراعظم اور متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ماضی کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ہدایت پر ہیڈ محمد والا پل کی تعمیر کو ترجیح دی گئی تھی، اسی طرح گیلانی لا کالج کی نشستوں میں اضافہ، ملتان کیڈٹ کالج کا قیام، فاطمہ یونیورسٹی کے قیام کی کوششیں اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا قیام اس خطے کی ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ نہیں بنتا، اس وقت تک اس خطے کے تمام دیرینہ مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی لاہور اور دیگر بڑے شہروں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور تجارتی سہولیات کی فراہمی کے لیے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں