پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
Web Desk
29 October 2026
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 8 ہزار 271 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، میڈیسن اینڈ الائیڈ گروپ میں 2 ہزار 939 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 744 کامیاب ہوئے؛ سرجری اینڈ الائیڈ گروپ ون میں 959 امیدواروں نے شرکت کی اور 248 کامیاب قرار پائے، جبکہ گروپ ٹو میں ایک ہزار 31 امیدواروں میں سے 274 امیدوار کامیابی حاصل کر سکے۔ اس کے علاوہ انستھیزیا کے ٹیسٹ میں 338 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 86 کامیاب ہوئے، جبکہ آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں ایک ہزار 136 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 287 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
دیگر طبی شعبوں کے نتائج کے حوالے سے یو ایچ ایس کا بتانا ہے کہ آپتھلمولوجی میں 189 میں سے 51، ای این ٹی میں 197 میں سے 51، پیتھالوجی میں 114 میں سے 29، پیڈیاٹرک میڈیسن میں 485 میں سے 126، اور سائیکاٹری کے ٹیسٹ میں 186 امیدواروں میں سے 52 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ریڈیالوجی میں 411 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 108 کامیاب ہوئے، جبکہ ڈینٹل یا دندان سازی کے شعبوں میں آپریٹو ڈینٹسٹری کے 64 میں سے 18، اورل سرجری کے 120 میں سے 30، آرتھوڈونٹکس کے 62 میں سے 16، پیریوڈونٹولوجی کے 14 میں سے 4 اور پروسٹوڈونٹکس کے 26 امیدواروں میں سے 7 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا یہ پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ رواں ماہ کی 25 تاریخ (25 اکتوبر) کو منعقد ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت
29 October 2026
یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
29 October 2026
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب
29 October 2026
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
29 October 2026
ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ
29 October 2026
پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور
29 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
29 October 2026
حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
29 October 2026