LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی میاں چنوں میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اعداد و شمار پیش: جولائی تا ستمبر 2026 میں پٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار میٹرک ٹن سے متجاوز سینیٹ میں محسن نقوی، کامران مرتضیٰ اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ریاست مخالف باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں: محسن نقوی

گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان

Web Desk

29 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ سرکاری یا غیر قانونی زمینوں اور تجاوزات پر قابض ہیں، انہیں ہر صورت وہاں سے ہٹنا پڑے گا۔

گورنر کے پی نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے، اور اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے تو اسے بھی بلا جھجھک گرا دیا جائے۔ مفتی محمود مرکز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی مشیرِ اطلاعات نے بھی گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ جن افراد نے تجاوزات پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے وہ فوری طور پر جگہ خالی کر دیں، جبکہ مفتی محمود مرکز کی قانونی حیثیت اور دیگر امور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کڑے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عامتہ الناس کو انصاف اور دین کا درس دیتے ہیں لیکن خود قبضہ مافیا بن بیٹھے ہیں، وہ دوسروں کو کیا سبق یا ہدایت دیں گے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حکمران اور بااثر شخصیات ہمیشہ عوام کے لیے ایک مثال ہوتے ہیں، اس لیے اگر کوئی عالمِ دین خود قبضہ مافیا میں ملوث ہو جائے اور پھر الٹا ‘چوری اور سینہ زوری’ کا مظاہرہ کرے تو یہ کسی بھی طرح درست اور قابلِ قبول نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عزم ظاہر کیا کہ تجاوزات کے خاتمے سے جڑے تمام معاملات کو متعلقہ محکمے پوری شفافیت کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں۔