مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
29 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کی برآمد کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل ملک میں چینی کے حتمی ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ چینی کی برآمد کا بنیادی مقصد مقامی کاشتکاروں کو سپورٹ کرنا، شوگر انڈسٹری کو استحکام دینا اور قومی زرمبادلہ میں اضافہ کرنا ہے، تاہم ملکی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اور صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپلائی چین کو ہموار رکھنے اور کسی بھی مصنوعی بگاڑ سے بچنے کے لیے مؤثر نگرانی کا خودکار نظام یقینی بنایا جائے
متعلقہ عنوانات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت
29 October 2026
یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
29 October 2026
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب
29 October 2026
پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
29 October 2026
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
29 October 2026
ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ
29 October 2026
پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور
29 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
29 October 2026