سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اعداد و شمار پیش: جولائی تا ستمبر 2026 میں پٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار میٹرک ٹن سے متجاوز
Web Desk
29 October 2026
سینیٹ اجلاس میں جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملک بھر میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار اور فروخت کا تفصیلی تحریری ڈیٹا پیش کیا گیا ہے۔ سرکاری جواب کے مطابق، اس عرصے کے دوران ملک میں پٹرول کی یومیہ پیداوار 7,035 میٹرک ٹن اور یومیہ فروخت 21,583 میٹرک ٹن رہی، جبکہ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 14,065 میٹرک ٹن اور فروخت 16,866 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی بنیادوں پر پنجاب پٹرولیم کے استعمال میں پیش پیش رہا جہاں پٹرول کی یومیہ فروخت 14,827 میٹرک ٹن اور ڈیزل کی فروخت 10,779 میٹرک ٹن رہی۔ ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ مقامی ریفائنریز ملکی اور درآمدی خام تیل کو پروسیس کر کے پٹرول اور ڈیزل تیار کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت
29 October 2026
یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
29 October 2026
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب
29 October 2026
پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
29 October 2026
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
29 October 2026
ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ
29 October 2026
پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور
29 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
29 October 2026