وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دے دی
Web Desk
29 October 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے ماسٹر پلانز کے تحت توسیعی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور تمام کام بین الاقوامی معیار کے مطابق معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع مکمل ہو چکی ہے جبکہ اسے ’کارگو حب‘ بنانے کے لیے ایئر کارگو ویلیج اور بڑے ہوائی اڈوں پر خودکار ’ای گیٹس‘ (E-Gates) کی تنصیب جاری ہے۔ وزیرِ اعظم نے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، عملے کی اعلیٰ تربیت اور مسافروں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں 2028ء تک بین الاقوامی ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کو بھی وقت پر مکمل کرنے کی تاکید کی۔
متعلقہ عنوانات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت
29 October 2026
یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
29 October 2026
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب
29 October 2026
پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
29 October 2026
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
29 October 2026
ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ
29 October 2026
پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور
29 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
29 October 2026