LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

حارث رؤف اور انگلش ٹیم پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا

Web Desk

28 October 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کے روز لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ایک ون ڈے میچ کی اننگز کے 46 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا، جب حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور انگلش آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ تلخ کلامی اور بحث شروع کر دی۔ اس دوران انہوں نے اپنا بیٹ بھی اٹھایا اور آن فیلڈ امپائر شرف الدولہ کی بار بار تنبیہ کے باوجود اپنی بحث جاری رکھی، جس پر آئی سی سی نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

آئی سی سی کے مطابق اس خلاف ورزی پر حارث رؤف پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک نیا ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران حارث رؤف کی یہ تیسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو تسلیم کر لیا، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔

دوسری جانب اسی میچ میں سلو اوور ریٹ (مقررہ وقت میں مقررہ اوورز مکمل نہ کرنے) کے باعث مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلش ٹیم کو مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے بھی ٹیم کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب ٹائٹل کے لیے پاکستان کا مقابلہ 31 اکتوبر کو سری لنکا کی ٹیم سے ہوگا۔