پی آئی اے کے طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
Web Desk
20 December 2025
لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 860 کو سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ طیارہ جدہ سے مسافروں کو لے کر لاہور آ رہا تھا کہ دورانِ پرواز فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
خرابی کے باعث طیارے کو دمام ایئرپورٹ اتار لیا گیا، جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک کھل گئے۔ طیارے میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم جہاز کو بحفاظت دمام ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔
ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر دمام ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں لاہور پہنچانے کیلئے متبادل طیارہ پاکستان سے روانہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026