پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش برسی پر بڑے جلسے کا فیصلہ
Web Desk
20 December 2025
شکارپور میں پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے امتیاز شیخ کی رہائشگاہ پر کی، جہاں جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گڑھی خدابخش بھٹو میں ہونے والے جلسے کو بھرپور پاور شو بنایا جائے گا اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ نثار کھوڑو کے مطابق جلسے سے صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی این ایف سی، صوبائی خودمختیاری اور 18ویں ترمیم کا ہر موڑ پر تحفظ کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم نہیں کیا جا سکتا، صرف بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کو نہیں دی جا سکتی اور صوبوں کے این ایف سی حصے میں کسی قسم کی کٹوتی قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وفاق گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر کو این ایف سی سے حصہ دینا چاہتا ہے تو وہ اپنے حصے سے دے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا اور نئے صوبوں کی باتیں ملک کی وحدت کے خلاف سازش ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے نہروں کے معاملے کو ختم کرایا ہے اور آئندہ کبھی کینال نہیں بنیں گے۔ نثار کھوڑو نے دعویٰ کیا کہ ملک میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اکثریت حاصل کر کے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائے گی۔
اجلاس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم، این ایف سی میں صوبوں کے آئینی حصے اور صوبائی خودمختیاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے
متعلقہ عنوانات
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
22 September 2026
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم
22 September 2026
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
22 September 2026
فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ
22 September 2026
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
22 September 2026
امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی
22 September 2026
ایران جنگ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں نیا بحران پیدا کر دیا: امریکی میڈیا
22 September 2026
امریکی صدر اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے
22 September 2026