توشہ خانہ ٹو واضح کیس، سزا ہونی ہی تھی: طلال چودھری
Web Desk
20 December 2025
وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو ایک بالکل واضح کیس تھا اور اس میں سزا ہونی ہی تھی کیونکہ ملزمان کے پاس صفائی کے لیے کوئی مضبوط مؤقف موجود نہیں تھا۔
طلال چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا اور نہ ہی فون سیٹ جبکہ توشہ خانہ ٹو میں دنیا بھر کا نایاب اور اربوں روپے مالیت کا ہار شامل تھا جس کی جان بوجھ کر غلط قیمت لگوائی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ توشہ خانہ حکمران کے پاس بطور امانت ہوتا ہے مگر اس معاملے میں امانت میں خیانت کی گئی اور چند روپے ادا کر کے اربوں روپے مالیت کا ہار اپنے پاس رکھا گیا۔
وفاقی وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں 14 سے 15 ماہ لگے حالانکہ فیصلہ چند ہفتوں میں بھی ہو سکتا تھا، اگرچہ فیصلہ دیر سے آیا مگر درست آیا تاہم ایسے فیصلے بروقت ہونے چاہییں تاکہ سوال اٹھانے کا موقع نہ ملے۔
طلال چودھری نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں بعض معاملات میں اندرونی سپورٹ موجود رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026