پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف
Web Desk
20 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ۔حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے، کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے ۔
اِن خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں ۔
وزیراعظم نے اس موقع پر وفاقی وزراء برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمدکنندگان کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کے لئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں ۔وزیراعظم کو مالی سال 2025–2026 کی اب تک کی برآمدات و درآمدات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026