LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا امریکا کیساتھ معاہدہ: روس نے ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا

نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب: مسئلۂ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور UN قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے

Web Desk

28 October 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے زیرِ اہتمام “جموں و کشمیر: 79 سالہ قبضہ، مزاحمت اور استقامت” کے عنوان سے یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون، قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی اور ڈاکٹر غلام نبی فائی سمیت دیگر مقررین نے اس امر پر زور دیا

کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے احترام سے ہی ممکن ہے۔

سفیر عثمان جدون نے پاکستان کی غیرمتزلزل سفارتی و اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے بھارت کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔