پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
Web Desk
27 October 2026
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی شمولیت اور ویٹو پاور میں توسیع کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کونسل کو زیادہ جمہوری، جامع اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویٹو پاور کے استحقاق میں توسیع سے سلامتی کونسل میں عدم مساوات مزید گہری ہو گی، اس لیے پاکستان اس کے خاتمے یا استعمال پر سخت پابندیوں کا حامی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ویٹو کے ناجائز استعمال سے اقوامِ متحدہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل (منتخب) ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھانے کی حمائت کرتا ہے تاکہ تمام ممالک کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
پشاور: کھیتوں سے لا کر زہریلی مشروم پکانے پر 3 معصوم بہن بھائی جاں بحق، والد سمیت دیگر اہلخانہ کی حالت تشویشناک
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026