فیصلہ پہلے سے لکھا ہوا تھا، عدالتی کارروائی سکرپٹ کے تحت چل رہی ہے، علیمہ خانم
Web Desk
20 December 2025
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پہلے سے لکھا ہوا آیا، جج صاحب نے فیصلہ سنایا اور چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شاید رات کو یہ خیال آیا کہ دھند کے موسم میں فیصلہ جلدی سنانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ یہ ذہین لوگ نہیں ہیں اور ان کا سکرپٹ سمجھ نہیں آتا۔ ان کے مطابق انہیں ڈر تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہ کر سکے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ دس دس سال یا اس سے پہلے چودہ چودہ سال کی سزائیں سنانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس کو بھی ایک سال تک نہ سنیں۔ علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا صبر ختم ہو چکا ہے، یہ لوگ ہر سال چھ ماہ بعد ایک نیا فیصلہ سنانے کا سکرپٹ لے آتے ہیں، مگر ہم اور پاکستان کے عوام اب یہ نہیں ہونے دیں گے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ ہم دو ماہ سے یہی توقع کر رہے تھے کہ یہی فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طریقے سے قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے اور کہا کہ آپ ایک ایسے قیدی سے ڈرتے ہیں جو 90 فیصد عوام کی آواز ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمات وعدہ معاف گواہان کی بنیاد پر چلائے جا رہے ہیں اور ان کے پاس کوئی گواہ موجود نہیں، سوائے اس شخص کے جسے بانی پی ٹی آئی نے خود نکالا تھا۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق اس کیس میں ایف بی آر نے بھی وہی قیمت لگائی ہے جو دستاویزات میں درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لغو مقدمات ہیں اور کمزور ترین گواہیوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا سوال تھا کہ ایک شخص کھڑے ہو کر یہ کہتا ہے کہ اس نے دباؤ ڈالا، تو کیا صرف ایسی گواہی پر یقین کر لیا جائے گا؟
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026