LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ

وزارتِ داخلہ کی گزشتہ 3 سالہ رپورٹ جاری: 13 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنسز کا اجراء، 2026 میں 23.5 فیصد کمی

Web Desk

26 October 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران جاری ہونے والے اسلحہ لائسنسز کی خصوصی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین سالوں کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے کل 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے تحت سال 2024 میں 3 ہزار 151، سال 2025 میں 6 ہزار 103 اور سال 2026 میں 4 ہزار 668 لائسنسز کا اجراء ہوا۔ ان میں سے ممنوعہ بور کے 2 ہزار 776 جبکہ غیر ممنوعہ بور کے 11 ہزار 156 لائسنس شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2025 کی نسبت سال 2026 میں اسلحہ لائسنسز کے اجراء میں ساڑھے 23 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔