الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
Web Desk
26 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل میں مصنوعی ذہانت (AI) کے باقاعدہ استعمال اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں، میڈیا اور عوام سے 20 نومبر تک تجاویز طلب کر لی ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے تحت سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور میڈیا کے لیے ڈیپ فیک، مصنوعی آواز، آڈیو یا ویڈیو جیسے AI سے تیار کردہ مواد پر واضح لیبل لگانا لازمی ہو گا، جبکہ ووٹرز کو دھوکا دینے، ججز، الیکشن حکام اور مسلح افواج کے خلاف جعلی مواد یا روبو کالز بنانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آٹومیٹڈ بوٹس کے ذریعے جعلی ٹرینڈز بنانے کی ممانعت ہو گی، اور پیمرا، SMPRA و NCCIA بغیر لیبل کے جاری ہونے والے AI مواد کی مانیٹرنگ کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
27 October 2026
ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق
27 October 2026
سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ
27 October 2026
وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
27 October 2026
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026