پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
Web Desk
26 October 2026
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادی کی ضامن نہ ملنے پر 19 سالہ لڑکی کے موبائل فون ٹاور پر چڑھنے کا سنسنی خیز اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد خاندانوں کو شادی پر رضامند کیا گیا اور لڑکی کا نکاح ویڈیو کال کے ذریعے ٹاور پر ہی پڑھوا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ اتر پردیش کے ضلع بہریچ کے علاقے مٹی پور (گاؤں عشرینہ) میں پیش آیا، جہاں مہک نامی لڑکی تقریباً 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر جا چڑھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہک کا 21 سالہ نورالدین کے ساتھ گزشتہ چند ماہ سے تعلق تھا، تاہم برادری کے فرق کے باعث دونوں خاندان اس رشتے کے سخت خلاف تھے۔ والدہ سے تلخ کلامی کے بعد لڑکی صبح سویرے ٹاور پر چڑھ گئی اور نیچے کودنے کی دھمکی دینے لگی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چار گھنٹے تک لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوشش کرتی رہی۔ چونکہ لڑکا ممبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا، اس لیے پولیس نے موقع پر ہی دونوں خاندانوں میں مذاکرات کروائے اور انہیں راضی کر لیا۔ بعد ازاں ایک مقامی قاضی کو بلایا گیا جس نے ممبئی میں موجود نورالدین کو ویڈیو کال پر لے کر ٹاور کے نیچے سے ہی آن لائن نکاح پڑھوایا۔ نکاح کی رسمی کارروائی اور دستخط مکمل ہونے کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026