مری: گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
Web Desk
26 October 2026
پنجاب کے سیاحتی علاقے مری میں ایک دردناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی خاتون نگہت بی بی کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر 17 افراد سوار تھے۔ سفر کے دوران گاڑی اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے بعد گاڑی میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور بعض میتیں ناقابلِ شناخت ہو چکی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا، جہاں ریسکیو حکام کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026