LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Web Desk

25 October 2026

غزہ شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ اتوار کے روز اس وقت ہوا جب یونیورسٹی میں تدریسی عمل جاری تھا، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں انتظامی عملے کے دو ارکان جبکہ زخمیوں میں طلبہ شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ تعلیم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بمباری سے اعلیٰ تعلیمی شعبے کی 95 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور گزشتہ چھ دنوں میں 10 طلبہ و اساتذہ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اتوار کو مزید چار افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے واقعے کی رپورٹس کے جائزہ لینے کا مؤقف دیا ہے۔