LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور

کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

25 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی کی کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے اختیارات پارلیمانی پارٹی کو منتقل کرنے سے متعلق تمام خبروں کو تمام تر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کور کمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی تین مختلف فورمز ہیں، جہاں تنظیم اور سیاسی امور کے فیصلے کور و پولیٹیکل کمیٹیاں کرتی ہیں جبکہ پارلیمانی پارٹی کا دائرہ کار صرف اسمبلی معاملات تک محدود ہے۔ بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ پارلیمانی پارٹی کی تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دے کر متعلقہ کمیٹیوں کے سامنے رکھا جاتا ہے، تاہم پی ٹی آئی میں فیصلوں کا حتمی اختیار بانی چیئرمین عمران خان کے پاس ہی ہے جنہوں نے تمام کمیٹیوں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں اختیارات تفویض کر رکھے ہیں۔