LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات

Web Desk

25 October 2026

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کی قربانیوں پر سوال اٹھانا یا ان کی بے حرمتی کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خیبرپختونخوا کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں قربانیاں دینے والوں پر سیاست نہ کی جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی حالات کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا میں گورنر راج مجبوری کے تحت نافذ کیا گیا، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیا نیشنل ایکشن پلان تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔