سینیٹ قائمہ کمیٹی واقعہ: پلوشہ خان سے نازیبہ رویے پر شیریں رحمان کا علیم خان سے معافی کا مطالبہ
Web Desk
19 December 2025
پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیریں رحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان اور وفاقی وزیر علیم خان کے درمیان پیش آنے والے تنازع پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیریں رحمان نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جو کچھ ہوا اسے کسی صورت معمول کا واقعہ نہیں بنایا جا سکتا اور اس قسم کا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وفاقی وزیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سینیٹر پلوشہ خان سے اس انداز میں گفتگو کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوال کرنا اور حکومت سے جواب طلب کرنا منتخب نمائندوں کا آئینی حق اور ذمہ داری ہے۔
شیریں رحمان کے مطابق یہ معاملہ عورت ہونے کا نہیں بلکہ ایک منتخب رکنِ پارلیمان کے احترام کا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر علیم خان اپنے رویے پر معافی مانگیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026