LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

سکھ برادری کو پنجاب آمد پر جی آیاں نوں کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

Web Desk

5 November 2025

بابا گورو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردارتھے، پُرامن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گورو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پرچار کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں، چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے، بابا گورو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت یادگاردن تھا، پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرونانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے