اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
Web Desk
23 October 2026
اردن کے جنوبی صوبے کرک کے تاریخی گاؤں ‘حمود’ میں واقع ایک چرچ کے اندر آخری رسومات کی تقریب کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت شدید تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، ایک گاڑی میں سوار دو مسلح حملہ آور چرچ پہنچے اور اندر موجود سوگواروں اور تقریب کے شرکاء پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تقریباً 5 منٹ تک رائفل اور پستول سے مسلسل فائرنگ کی، جس سے وہاں شدید بھگدڑ اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کے اس المناک واقعے کے فوراً بعد دونوں مسلح ملزمان گاڑی میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اردن کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
23 October 2026
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل
23 October 2026
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
23 October 2026
اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات
23 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے
23 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ
23 October 2026
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
23 October 2026