پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
Web Desk
23 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واقع پاکستانی سفارتی مشنز پر جدید ای پاسپورٹ کا اجراء باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاسپورٹ سروسز کو جدید بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کے لیے یہ سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ جدید ترین سکیورٹی خصوصیات سے لیس ای پاسپورٹ کے اجرائے اقدام کو “ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان” کے وژن کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپنی میعاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے، جبکہ اب نئے بننے والے یا تجدید شدہ پاسپورٹس کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026