کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
Web Desk
22 October 2026
بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی نشاندہی پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے بروقت اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک آن لائن نیٹ ورک کے جال میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بحفاظت بچا لیا ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب (Dark Web) سے منسلک ایک موذی گروہ کی جانب سے مختلف خطرناک “ٹاسکس” دیے جا رہے تھے۔ اس گروہ نے پہلے ٹاسک کے طور پر بچی سے ایک بلی کو زہر دے کر مارنے کا عمل کروایا، جبکہ دوسرے ٹاسک میں اسے خود کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ ٹاسک کی تکمیل اور کسی ناخوشگوار واقعے سے قبل ہی این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بچی کا سراغ لگا کر اس تک رسائی حاصل کی اور والدین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ بچی کے والدین اس کی اس خطرناک آن لائن سرگرمی سے مکمل طور پر لاعلم تھے۔ ادارے کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے، بچی سے رابطہ قائم کرنے والے سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس کو ٹریس کیا جا رہا ہے اور اس پہلو پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا اس نیٹ ورک نے دیگر پاکستانی بچوں کو بھی ہدف بنایا ہے یا نہیں
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026