اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
Web Desk
22 October 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک خطرناک اور منظم گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے نقدی اور 3 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی 8 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں منجمد کر کے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کروا دی گئی ہے۔ یہ گروہ بغیر کسی طبی ڈگری کے رہائشی مکانات، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور پشاور کے مختلف مقامات پر غیر قانونی سرجریز اور اعضا کی پیوندکاری کر رہا تھا۔ ملزمان نے ڈونر رمضان ارشد کا گردہ غیر قانونی طور پر نکال کر پیوندکاری کے لیے شہری سے 30 لاکھ روپے وصول کیے، جس میں سے ڈونر کو محض 4 لاکھ اور ایجنٹوں کو 60 ہزار روپے دیے گئے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں ڈاکٹرز، نرسز، لیبارٹری عملہ اور میڈیکل ٹیکنیشن شامل تھے، جو اسلام آباد کے ایک ہسپتال کے ذریعے ڈائلائسز، کراس میچ اور دیگر ٹیسٹ غیر قانونی طور پر کرواتے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے تمام متعلقہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026