پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
Web Desk
22 October 2026
وزیراعظم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG کے مابین ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے صحت، میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی سطح کے روزگار اور تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت کا عزم نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں جدید عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک امریکا صحت شراکت داری سے روزگار کے نئے در وا ہوں گے اور میڈیکل سروسز کے شعبے میں ملک کی برآمدات کو فروغ ملے گا۔ تقریب کے دوران منصور احمد کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی روزگار کی مارکیٹ سے جوڑنے کا مشن کامیابی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
23 October 2026
کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد
23 October 2026
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026