اماراتی سفارت کار لانا نصیبہ اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار بن گئیں
Web Desk
22 October 2026
متحدہ عرب امارات کی ممتاز سفارت کار لانا نصیبہ اقوام متحدہ (UN) کے اگلے سیکرٹری جنرل کے معتبر عہدے کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آ گئی ہیں۔
48 سالہ لانا نصیبہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب اور سفیر کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی مسائل کے پائیدار حل اور موثر و عملی سفارت کاری کا بنیادی مرکز بننا ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران متعدد ممالک نے لانا نصیبہ کے وسیع سفارتی تجربے کو دیکھتے ہوئے انہیں اس اعلیٰ ترین عہدے کے لیے امیدوار بننے کی ترغیب دی۔ اس وقت اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے سلامتی کونسل (UN Security Council) کے ارکان کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس انتخابی عمل میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک (P5) کی حمایت کلیدی اور فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026