خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات تفویض کر دیئے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
22 October 2026
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز (DCs) کو خصوصی اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے بتایا کہ موجودہ امن و امان کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انہوں نے ‘ویسٹ پاکستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس 1960’ کی دفعہ 3(1) کے تحت کے پی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ طور پر اختیارات تفویض کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر بروقت اور موثر انسدادی اقدامات کو یقینی بنانا، سرکاری امور میں انتظامی تاخیر کو کم کرنا، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ ان اختیارات کا استعمال آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر سختی سے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے توقع ظاہر کی کہ وہ پوری دیانت داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے قریبی تعاون سے فرائض انجام دیں گے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان اختیارات کا کسی بھی صورت میں غلط استعمال نہ ہو۔ انہوں نے مزید عزم ظاہر کیا کہ صوبے میں امن کا قیام، سلامتی اور عامۃ الناس کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026