روسی وفد کا پنجاب ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
22 October 2026
روس کی وزارتِ ایمرجنسی و ڈیزاسٹر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کا دورہ کیا اور سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر سے ملاقات کی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق، ڈاکٹر رضوان نصیر نے روسی وفد کو پنجاب ایمرجنسی سروس کے جامع نظام، صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر میں کال ڈسپیچ، ڈیٹا مینجمنٹ اور ایمرجنسی گاڑیوں کے جدید رسپانس سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، باہمی تعاون، اور پیشہ ورانہ تجربات و تربیت کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
روسی وفد کے سربراہ اور ڈائریکٹر شعبہ بین الاقوامی تعاون ملنک دمیتری نکولائیوچ نے ریسکیو 1122 کے آپریشنل نظام اور پیشہ ورانہ تربیتی معائنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے دوران روسی ریسکیورز کی پاکستان میں امدادی سرگرمیاں پاک روس تعلقات کی اہم مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجربات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری و انسانی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ وفد میں بولگین ایلیا، دوروتیوک انتون، اور کارپیوک دمیتری جیسے اعلیٰ روسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام بھی شامل تھے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026