اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
Web Desk
21 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ رواں برس 20 دسمبر 2026ء کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اسلام آباد میں یہ بلدیاتی انتخابات پرانے 2015 کے قانون کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے عوامی نوٹس 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی 2 نومبر سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔
انتخابی مراحل کی تفصیلات کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 19 سے 23 نومبر کے درمیان کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی اور 26 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پولنگ 20 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، جبکہ الیکشن کمیشن 21 سے 24 دسمبر کے دوران حتمی انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی ہوگی اور اس کے لیے کمیشن کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026