امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
Web Desk
21 October 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جغرافیائی اور سفارتی تناظر میں پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کے لیے ایران سے تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، بالکل اسی طرح واشنگٹن کو بھی اسلام آباد کے ساتھ فعال تعلقات کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا دنیا بھر میں دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف ہے۔ تاہم انہوں نے جغرافیائی حقیقتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے گہرے تعلقات قائم ہیں اور خطے کے توازن و استحکام کے لیے ان تعلقات کو قائم رکھنا لازمی ہے۔
مارکو روبیو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی حکومت اپنے قومی مفادات کے تحت ایران اور اس کے رہنماؤں سے روابط رکھتی ہے، اسی طرح امریکا بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو برقرار رکھتا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل گفتگو اور تعلقات قائم رکھنے سے خود امریکا کو مدد ملتی ہے اور ان ہی سفارتی راستوں کے ذریعے واشنگٹن خطے میں بھارت کو لاحق سیکورٹی خدشات دور کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026