مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
Web Desk
21 October 2026
بلوچستان اسمبلی کی رکن فرح عظیم شاہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات اور الزامات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملکی مفاد میں غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔
کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے، اور امن کے قیام کے لیے ملک کا کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، اندرونی و بیرونی دشمن متحرک ہو کر منظم پروپیگنڈا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حساس حالات میں مولانا فضل الرحمان کو تدبر، تحمل اور قومی یکجہتی کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
رکنِ بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ وقت پوری پاکستانی قوم کے اتحاد کا ہے، اور اس یکجہتی کو برقرار رکھنے میں سیاسی قیادت کو اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں تاریخی ہیں اور ان کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، جبکہ دہشت گردی کا یہ عارضی مسئلہ جلد ختم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026