ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
Web Desk
21 October 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل امر ہے کیونکہ تہران کی عسکری پالیسیوں میں تاحال کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ایران آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، اس وقت تک واشنگٹن تہران پر اپنا معاشی اور اقتصادی دباؤ پوری شدت کے ساتھ برقرار رکھے گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بحران سے پہلے کی سطح کے 80 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، اگرچہ ایران اس سے قبل ان دعوؤں کی بارہا تردید کر چکا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو نقصان پہنچانے والے ایرانی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اس قسم کی تمام معاندانہ کارروائیاں فوری طور پر روکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026
روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ
21 October 2026