جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
Web Desk
21 October 2026
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیرِ صدارت برآمد کنندگان، صنعت کاروں اور کاروباری برادری کے نمائندوں کا ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی برآمدات کو بڑھانے، صنعتی مسابقت بہتر بنانے اور برآمدی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے فوری حل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برآمد کنندگان کو درپیش تمام مسائل پر قابلِ عمل اور حتمی سفارشات تیار کر کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے ورچوئل شرکت کی، جبکہ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ کاروباری نمائندوں نے توانائی کی بلند قیمتوں، ٹرانسپورٹ اخراجات، کیپٹو پاور گیس لیوی، ٹیکس ریفنڈز کی تاخیر، اور شپنگ میں درپیش انتظامی مسائل کی نشاندہی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ برآمدات میں تنوع، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے لائیو اسٹاک کی ترقی اور بیماریوں سے پاک گوشت کی برآمد کے لیے نجی شعبے کی قیادت میں خصوصی لائیو اسٹاک بورڈ کے قیام کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی عمل 21 اکتوبر 2026ء کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ سفارشات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026
روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ
21 October 2026