نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
Web Desk
21 October 2026
پاکستان میں انتظامی تنظیمِ نو اور نئے صوبوں کے قیام پر منعقدہ قومی مباحثے میں سیاسی رہنماؤں، پالیسی ماہرین اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی، جہاں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے اور صوبے میں ڈویژنوں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے، تاہم اس فیصلے کے لیے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ سابق وزیراعلیٰ و وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشورہ دیا کہ انگریز دور کے ڈویژنل نظام کے تحت ملک میں تقریباً 32 انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں اور پولیسنگ کا نظام بھی مقامی سطح پر لایا جائے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نئے صوبوں کی آئینی و قانونی حمایت کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھانے پر زور دیا، جبکہ ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے نئے صوبوں کی تشکیل سے قبل بڑھتی آبادی پر قابو پانے اور ضروری ڈھانچہ تیار کرنے کو اہم شرط قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
22 October 2026
قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی
22 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی
22 October 2026
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
22 October 2026
خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
22 October 2026
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026
پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
22 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
22 October 2026