حکومت پر خصوصی بچوں کو بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض ہے: وزیراعظم
Web Desk
19 December 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پر فرض ہے کہ وہ خصوصی بچوں کو معاشرے میں بااعتماد اور خودمختار بنائے، کیونکہ یہ قوم کے بچے ہیں اور انہیں مکمل مواقع فراہم کرنا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں آٹزم کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دو سال میں مکمل ہونا تھا، تاہم انہوں نے ہدایت دی ہے کہ یہ صرف ایک سال میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے خصوصی بچوں کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور یہ بچے بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔شہباز شریف نے خصوصی بچوں کی تربیت کو اجتماعی فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالے گا، وہ دنیا و آخرت میں اجر پائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آٹزم سینٹر آف ایکسیلنس کے لیے 15 کوچز کو گرانٹ دی جا رہی ہے تاکہ سرخ فیتے کاٹ کر تربیت کا آغاز کیا جا سکے۔تقریب کے آغاز پر خصوصی بچوں نے قومی ترانہ پڑھا، موسیقی اور فن کے مظاہرے کیے، اور خوبصورت خاکے پیش کیے۔ وزیراعظم نے زیر تربیت بچوں سے ملاقات کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ کسی شخص کو معذوری کے ساتھ صلاحیت بھی دیتا ہے، اور یہ ادارہ خصوصی بچوں کو باصلاحیت بناتا ہے۔
آٹزم ایکسپرٹ عائشہ ہارون نے بتایا کہ والدین کے ساتھ کام کرتے ہوئے 15 سال ہو گئے، اور انہوں نے 2009 میں اوئیسس سکول کی بنیاد رکھی، جو آج 70 بچوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے تجربات سے سیکھنے اور وطن میں خصوصی بچوں کی تربیت کے لیے اس ادارے کے قیام پر روشنی ڈالی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026