نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
Web Desk
21 October 2026
پاکستان نے حال ہی میں منظور کی گئی نئی آٹو پالیسی 2026–2031 پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ورچوئل مذاکرات اور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق پالیسی کا ابتدائی مسودہ آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر سیلز ٹیکس کی رعایت سمیت مختلف فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز اور لیوی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف نے ای ویز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم حکومت 75 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی ای ویز پر 10 فیصد ایف ای ڈی اور 2 کروڑ روپے سے زائد کی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹیز لگا کر چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 1 فیصد برقرار رکھنے کا پلان پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ 1000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر آٹوموٹیو ڈیولپمنٹ لیوی کے ذریعے اگلے 5 سال میں اربوں روپے کی متوقع آمدن پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026