لاہور ہائیکورٹ نے کمرشلائزیشن فیس پر میونسپل کارپوریشن ملتان کا حکم کالعدم قرار دے دیا
Web Desk
20 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے کمرشلائزیشن فیس کے تنازع میں میونسپل کارپوریشن ملتان کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اصول طے کر دیا ہے کہ مالی معاملات میں فریقین کے حقوق کا تعین تنازع پیدا ہونے کے وقت نافذ قانون کے مطابق ہی ہو گا۔ جسٹس جواد حسن نے شہری میاں عباس احمد کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان کے 11 مئی 2026ء کے حکم کو باطل قرار دیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ 2005ء میں دی گئی درخواست پر 2025-26ء کے قواعد کے تحت کمرشلائزیشن فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ سرکاری افسران وجوہات بتائے بغیر احکامات جاری نہیں کر سکتے اور بعد میں نافذ ہونے والی پالیسیاں ماضی کے معاشی و قانونی معاملات پر لاگو کر کے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026