وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
Web Desk
20 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملکی آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار، برآمدات اور بین الاقوامی مسابقت بڑھانے کے لیے جامع اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مجموعی برآمدات کو 6 ارب ڈالر اور آٹو پارٹس کی برآمدات کو 1.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اہداف پورا نہ کرنے والی کمپنیوں کا مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ منسوخ کیا جا سکے گا۔ پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے فروغ کے لیے ٹیکسز میں نمایاں رعایت، 15 ہزار ڈالر سے کم کی ای وی کاروں پر ٹیرف میں کمی، اور گاڑیوں کی فنانسنگ حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آٹو سیکٹر میں شفافیت کے لیے سال میں دو بار تھرڈ پارٹی آڈٹ اور پاکستان آٹوموٹیو ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026