ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
Web Desk
20 October 2026
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں اور مذاکرات کے نتیجے میں معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی کوششوں کی کامیابی کے لیے مذاکرات کی تفاصیل کو خفیہ رکھنا ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم بے قابو کشیدگی پورے خطے کو تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ محض جنگ بندی منزل نہیں بلکہ امن کا پہلا قدم ہے اور یمن سمیت تمام علاقائی تنازعات کو حل کرنا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیلی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کی خودمختاری و دفاع کا مکمل اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026