ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد
Web Desk
20 October 2026
ملتان کی ہاؤسنگ سوسائٹی رائل آرچرڈ میں 15 سالہ مزدور نوجوان وسیم عباس کو مبینہ طور پر گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کرنے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم توقیر عباس کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ اسلم کی عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں واقعے پر غصے میں بھرپور وکلاء نے ملزم توقیر عباس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ پولیس کی بھاری نفری نے بمشکل ملزم کو وکلاء سے بچا کر عدالت کے سامنے پیش کیا۔
تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ اسلم نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک واقعے کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ اور شواہد عدالت میں پیش کرے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026