اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
Web Desk
20 October 2026
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سنیر سینیٹر اسحاق ڈار اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان نے تاجک صدر امام علی رحمان سے مشترکہ ملاقات کی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، تاجک صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تمام اعلیٰ سطحی وفود کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران ایس سی او کے فریم ورک کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی تجارتی روابط بڑھانے اور خطے میں پائیدار استحکام و مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اعلیٰ سطحی اجلاس تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی باضابطہ دعوت پر منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے علاوہ چین، روس، بھارت اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سیاسی وفود شریک ہیں، جبکہ ایران کی نمائندگی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے مابین تجارتی شراکت داری، علاقائی سیکیورٹی چیلنجز اور اقتصادی راہداریوں کی توسیع پر اہم گفتگو جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026