LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز

Web Desk

20 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘عالمی یومِ آسٹیوپوروسس’ (World Osteoporosis Day) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری، اس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق عوامی سطح پر شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کے لیے ہڈیوں کی حفاظت اور انہیں مضبوط بنانا سال 2026ء کا خصوصی تھیم (Theme) ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہڈیوں کی کمزوری ایک ‘خاموش بیماری’ کہلاتی ہے کیونکہ ہڈی ٹوٹنے سے پہلے اس کی کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس مرض سے بچاؤ اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے شہریوں کو کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال معمول بنانا چاہیے۔

مریم نواز شریف نے مزید بتایا کہ حکومتِ پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پریوینشن پروگرام کے تحت بیماریوں سے بچاؤ اور ابتدائی تشخیص کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ خواتین، بچوں اور مزدوروں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی اور غذائی مشاورت بھی میسر کی جا رہی ہے۔