مولانا کو سیاسی موقف رکھنے کا حق، معدنیات پر بات قبل از وقت ہے: رانا ثنا اللہ
Web Desk
20 October 2026
وزیراعظم کے مشیر اور ممتاز سیاستدان سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنا آزادانہ سیاسی موقف رکھنے کا پورا حق حاصل ہے، تاہم معدنیات کے معاملے پر فی الوقت کوئی بھی تنقید قبل از وقت ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو ضرورت سے زیادہ سنجیدہ لے کر بلاوجہ فسانہ بنا دیا گیا ہے، مولانا نہ تو دکھی ہیں اور نہ ہی ان کا موقف ایسا ہے جس پر محاذ آرائی کی جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں معدنی وسائل کے حوالے سے فی الحال تو بنیادی میپنگ بھی مکمل نہیں ہوئی، اس لیے اس موضوع پر بحث یا اعتراضات بے بنیاد ہیں۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس جدید ترین تکنیک کے ذریعے معدنیات نکالنے کے درکار وسائل فی الوقت موجود نہیں ہیں۔ جب بھی ان وسائل کو کارآمد بنانے کے لیے کسی بین الاقوامی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا تو اس کے بعد تنقید کا حق بنتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معدنیات کی دریافت اور نکالنے کے پورے عمل میں وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا اہم اور قانونی کردار ہوگا، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر اور ایڈوائرری کونسل اپنا آئینی کام کر رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026