پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
Web Desk
19 October 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گیس اور بجلی کے شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ 30 جون 2026 تک گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 344 ارب روپے اضافے کے بعد 3631 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں 1783 ارب روپے تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کے شامل ہیں۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی 34 ارب روپے اضافے سے 1675 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کا بنیادی سبب کے الیکٹرک کو فراہم کردہ بجلی کے غیر ادا شدہ واجبات ہیں جو اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔ مزید برآں، پاور ڈویژن نے بجلی کے قرضوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ ‘ٹیک اینڈ پے’ معاہدوں کی جگہ ‘ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے’ ماڈل کے نفاذ کی اطلاع دی اور بتایا کہ مالی سال 2026-27 میں ڈیرہ اسماعیل خان کے بجلی سے محروم 15 دیہات کو فنڈز کی دستیابی سے مشروط بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026